رواں سال 8لاکھ من گندم کے بیج کی خریداری کی جائے گی‘ پنجاب سیڈ کارپوریشن

پیر 7 اپریل 2025 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)پنجاب سیڈ کارپوریشن کی جانب سے رواں سال 8لاکھ من گندم کے بیج کی خریداری کی جائے گی ،گندم کے بیج کی خریداری میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، خریداری میں نئے اقسام کے تصدیق شدہ بیجوں کو ترجیح دی جائے گی ۔پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مینیجنگ دائریکٹر علی ارشد رانا کی خصوصی ہدایت پر ہیڈ آفس میں ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ایڈمن محبوب عالم کی سربراہی میں گندم کی خریداری کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر پروسیسنگ و فنانس شمشاد اصغر وڑائچ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ سہیل عامر بخاری، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ملک اسحاق اعوان، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شاہد قادر، پی ایس او ٹو مینیجنگ ڈائریکٹر عامر سہیل بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حافظ انعام الحق اعوان اور ورکرز یونینز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر محبوب عالم نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹنگ ا ور پروکیورمنٹ کی خالی آسامیوں پر فوری طور پر آفیسرز کی تعیناتی کی جائے،پنجاب سیڈ کارپوریشن کے سٹور کلرکوں کو مائسچر میٹر زکی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور گندم کی سٹوریج پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے، نااہلی کے مرتکب سٹور کلرک کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،مالی اخراجات میں کمی لائی جائے۔

اجلاس کے اختتام پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محبوب عالم نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن دور دراز علاقوں میں اپنے ذاتی سیڈ مراکز قائم کرے گی ۔ ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن کی واضح ہدایات ہیںکہ گندم کے بیج کی خریداری میں معیار پرکوئی سمجھوتہ نہ کیاجائے جس پرمن و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :