اپنی مدد آپ فائونڈیشن کی 15 گورنمنٹ سکولوں میں 750سے زائد بچوں میں فری کاپیاں تقسیم

پیر 7 اپریل 2025 23:33

نیلم /مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) اپنی مدد آپ فائونڈیشن نے تعلیمی پروجیکٹ 2025 کے تحت وادی نیلم کے 15 گورنمنٹ سکولوں میں 750سے زائد بچوں میں فری کاپیاں تقسیم کی۔ اس موقع پر مختلف سکولوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریبات میں محکمہ تعلیم کے افسران،چیئرمین اپنی مدد آپ فائونڈیشن ملک فہد سمیت عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور چیئرمین اپنی مدد آپ فائونڈیشن کا شکریہ ادا کیا ْ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں خواجہ منشاء انجم نے کہا کہ اپنی مدد آپ فائونڈیشن کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے تعلیمی پروجیکٹ وادی نیلم میں لایا اور مستحق بچوں کی مدد کرتے ہوئے ا ن کے لئے فری کاپیاں تقسیم کی ۔ انھوں نے کہا کہ چیئرمین اپنی مدد آپ فائونڈیشن فہد ملک فلاحی کاموں میں حصہ لے کر معاشرے کی بہت بڑی خدمت کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :