وزیر ریلوے کاوزیر اعلی مراد علی شاہ کو ٹیلیفون ،مظاہرین سے ٹریککلیئر کرانے کی درخواست

پیر 7 اپریل 2025 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے اسٹیل ورکر زسے ٹریک کلیئر کرانے کے لیے تعاون کی درخواست کی ۔

(جاری ہے)

حنیف عباسی نے کہا کہ ٹریک پر سٹیل مل ورکرز کے احتجاج کی وجہ سے ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مسافر پریشان ہیں، اس لیے وزیر اعلی سندھ سے تعاون کی درخواست کی ہے۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے ٹریک کلیئر کروانے میں مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔