Live Updates

بنگلہ دیش میں باٹا کے شورومز پر حملے کیوں ہوئے

بنگلہ دیشی مظاہرین نے باٹا شوروم پر اینٹیں پھینکیں اور شیشے توڑ دیے

منگل 8 اپریل 2025 16:57

بنگلہ دیش میں باٹا کے شورومز پر حملے کیوں ہوئے
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)عالمی سطح پر معروف فٹ ویئر برانڈ باٹا نے بنگلہ دیش میں اپنے شوزرومز کی توڑ پھوڑ کی مذمت کی ہے جو فلسطین کے حق میں عالمی ہڑتال کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے ملک گیر احتجاج کے دوران ہوئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مظاہرہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازعہ کے باعث ہوا، جس کے نتیجے میں کئی کاروباروں بشمول باٹا کو مظاہرین نے نشانہ بنایا۔

باٹا، جو ایک فیملی اونڈ کمپنی ہے اور چیک جمہوریہ میں قائم ہے، نے وضاحت کی کہ اس کا اسرائیل کے ساتھ کوئی سیاسی تعلق نہیں ہے اور کمپنی نہ تو اسرائیل۔فلسطین تنازعے میں ملوث نہیں ہے۔ کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ہمیں یہ غلط دعوے معلوم ہوئے ہیں کہ باٹا ایک اسرائیلی ملکیت کمپنی ہے یا اسرائیل۔

(جاری ہے)

فلسطین تنازعے میں اس کے سیاسی تعلقات ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا، باٹا عالمی سطح پر ایک نجی فیملی کمپنی ہے، جس کا اس تنازعے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ یہ افسوسناک ہے کہ بنگلہ دیش میں ہمارے کچھ ریٹیل مقامات حالیہ دنوں میں ان جھوٹے بیانات کی وجہ سے توڑ پھوڑ کا شکار ہوئے۔بنگلہ دیش کے شہر بوگرا میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا، جہاں طلبہ اور دیگر افراد نے مارچ کیا اور شہر کے مرکزی علاقے سات ماتھا میں باٹا کے شوزروم پر حملہ کیا۔ مظاہرین نے شوزروم کی شیشوں کو توڑنے کے لیے اینٹیں پھینکیں، جس سے شیشے کی دیواروں کو نقصان پہنچا۔ شوزروم میں موجود ملازمین نے بروقت دروازے بند کرکے مزید نقصان کو روکا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات