ٹرمپ کی ایلون مسک پر کڑی تنقید ،حکومتی معاونت پر انحصار کا الزام

امریکہ سیٹلائٹس لانچ نہ کرے اور برقی گاڑیاں تیار نہ کرے تو ایک بڑی دولت بچائی جا سکتی ہے،گفتگو

منگل 1 جولائی 2025 16:16

ٹرمپ کی ایلون مسک پر کڑی تنقید ،حکومتی معاونت پر انحصار کا الزام
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ارب پتی ایلون مسک پر شدید تنقید کرتے ہوئے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں الزام لگایا ہے کہ مسک حکومتی سبسڈی پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ ٹرمپ نے ان پر برقی گاڑیوں کے تسلط ... یعنی لوگوں کو زبردستی ایسی گاڑیاں خریدنے پر مجبور کرنے کی پالیسی کو فروغ دینے کا الزام بھی عائد کیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ سرکاری کفایت شعاری کا نگران ادارہ مسک کی کمپنیوں کو دی گئی مالی معاونت کی جانچ کرتا تو بہتر ہوتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے دعوی کیا کہ اگر امریکہ سیٹلائٹس لانچ نہ کرے اور برقی گاڑیاں تیار نہ کرے تو ایک بڑی دولت بچائی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مسک کو یہ مالی مدد نہ ملتی تو وہ ممکنہ طور پر اپنی فیکٹریاں بند کر چکے ہوتے اور جنوبی افریقہ واپس جا چکے ہوتے۔

(جاری ہے)

اپنی پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ مسک کو شاید انسانی تاریخ میں کسی بھی فرد سے زیادہ حکومتی امداد ملی ہے، اور وہ بھی بڑے فرق سے۔ انھوں نے کہا کہ اگر مسک کی کمپنیوں، جیسے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کو یہ امداد نہ ملتی تو وہ نہ کوئی راکٹ لانچ کر سکتیں، نہ سیٹلائٹ، نہ ایک بھی برقی گاڑی تیار کر سکتیں۔ٹرمپ نے سخت انداز میں کہا اگر یہ مدد نہ ہوتی تو وہ اپنا کاروبار بند کر کے جنوبی افریقہ جا چکا ہوتی ... یہ مسک کے نسلی پس منظر کی طرف ایک واضح اشارہ تھا۔

ٹرمپ کی تنقید صرف مالی پہلو تک محدود نہیں رہی، بلکہ انھوں نے برقی گاڑیوں کے تسلط پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ یہ ان کی انتخابی مہم کا ایک اہم نکتہ ہے۔ انھوں نے کہا برقی گاڑیاں اچھی ہیں، مگر کسی پر ایک خاص قسم کی گاڑی خریدنے کو مسلط نہیں کرنا چاہیے۔ اس موقف سے ٹرمپ ان ووٹروں کو متوجہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ماحولیات سے متعلق پالیسیوں یا ایندھن سے چلنے والی روایتی صنعتوں پر اثرانداز ہونے والے قوانین کے خلاف ہیں۔

وہ اس طرح ان پالیسیوں کو زبردستی کی قانون سازی قرار دے کر انفرادی آزادی کے حق میں اپنا بیانیہ پیش کر رہے ہیں۔اپنی پوسٹ کے ایک دل چسپ حصے میں ٹرمپ نیDOGE کا ذکر کرتے ہوئے کہا شاید DOGE کو مسک کو دی جانے والی سبسڈی کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہیے بہت سا پیسہ بچایا جا سکتا ہی!خیال کیا جا رہا ہے کہ یہاں ٹرمپ اپنے سابقہ اقدام Department Of Government Efficiency یعنی محکمہ حکومتی کفایت شعاری کی طرف اشارہ کر رہے تھے، جس کا مقصد سرکاری اخراجات میں کمی اور مالیاتی نظم و ضبط قائم کرنا تھا۔ اس اشارے کے ذریعے ٹرمپ اپنے آپ کو ایک ایسے سیاست دان کے طور پر پیش کر رہے ہیں جو غیر ضروری یا حد سے زیادہ مالی امداد ختم کر کے حکومتی اخراجات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔