سیالکوٹ،محکمہ زراعت کی سبزیوں کے کاشتکاروں کو 8سے 10دن کے وقفہ سے آبپاشی جاری رکھنے کی ہدایت

بدھ 9 اپریل 2025 12:28

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نے موسم گرما اورحبس میں اضافہ کے باعث محکمہ زراعت نے سبزیوں کے کاشتکاروں کو 8سے 10دن کے وقفہ سے آبپاشی جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئےکہا ہے کہ موسم گرماکی شدت میں اضافہ کیساتھ ساتھ حبس بھی بڑھتاجارہاہے لہذاکاشتکار سبزیات کی آبپاشی میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں اور 8سے 10دن کے وقفہ سے سبزیوں کو پانی دیتے رہیں تاکہ کمزورزمین میں یہ وقفہ 4سے5دن بھی کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے”اے پی پی“کو بتایا کہ موسم گرماحبس کے دوران بینگن اور بھنڈی کی فصل پرسبزتیلے اور جوؤں کا حملہ ہوسکتاہے لہذاکاشتکار محکمہ زراعت(توسیع) کے عملہ کی مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کا بروقت استعمال کریں۔انہوں نے بتایا کہ اگرگھیاکدو‘چپن کدو‘ حلوہ کدو‘ کھیرے اور گھیاتوری کی لال بھونڈی کا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طورپر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت (توسیع) کے فیلڈ سٹاف سے مشورہ کرکے مناسب زہرکا دھوڑایاسپرے کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :