پی ایس اوکی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر7فیصد کمی ہوئی،رپورٹ

بدھ 9 اپریل 2025 16:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) پی ایس اوکی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر7فیصد کمی ہوئی ۔

(جاری ہے)

اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں پی ایس اوکی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 5.26ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس اوکی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 5.67ملین ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔

مارچ میں پی ایس اوکی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 0.51ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 14فیصدکم ہے،گزشتہ سال مارچ میں پی ایس اوکی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 0.59ملین ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں پی ایس اوکی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر9فیصد نموریکارڈکی گئی ۔ فروری میں پی ایس اوکی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 0.47ملین ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔