کیپٹن سرور شہید بوائز/گرلز ہائی سکول چکوٹھی میں زیتون پودا جات کی پلانٹیشن کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد

بدھ 9 اپریل 2025 17:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)محکمہ زراعت آزاد کشمیر کے زیر انتظام کیپٹن سرور شہید بوائز/گرلز ہائی سکول چکوٹھی میں زیتون پودا جات کی پلانٹیشن کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں آمنہ رفیع ناظم زراعت توسیع مظفرآباد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پروگرام میں راجہ فراز سعید نائب ناظم زراعت ضلع جہلم ویلی، سید غلام مرتضٰی گیلانی اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر پراجیکٹ انچارج کاشت زیتون کے علاوہ محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف، سکول سٹاف و طلباء، زمینداران، میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

ناظم زراعت نے شرکاء کو پھلدار پودا جات کی شجرکاری بالخصوص زیتون باغات کی کاشت اس کے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کردار اور معاشی اہمیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

طلباء و علاقے کے زمینداران کو شجرکاری و شجر پروری پر خصوصی توجہ مبذول کروانے کیلئے عملی طور پر پودا جات کی تنصیب کرواتے ہوئے تکنیکی سیشن بھی لیا۔ ادارے میں محکمہ زراعت کے تعاون سے 100 پودا جات زیتون تنصیب کروائے گئے جس پر پرنسپل ادارہ اور سٹاف نے محکمہ زراعت کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان پودا جات کو نہ صرف بطور ماڈل باغ کامیاب کیا جائے گا بلکہ اس حاصل ہونے والی انکم ادارے کی بہترین کے لیے خرچ کی جائے گی-

متعلقہ عنوان :