راجہ پرویز اشرف و دیگر کا تاج حیدر کی وفات پر غم کا اظہار

دکھ اورغم کی گھڑی میں پارٹی قیادت اور کارکن ایک اہم رہنما سے محروم ہوگئے

بدھ 9 اپریل 2025 17:25

راجہ پرویز اشرف و دیگر کا تاج حیدر کی وفات پر غم کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے سینیٹر تاج حیدر کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ دکھ اورغم کی گھڑی میں پارٹی قیادت اور کارکن ایک اہم رہنما سے محروم ہوگئے۔سید حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ سینٹر تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی اساس تھے۔شہزاد سعید چیمہ کا کہنا تھا کہ تاج حیدر پیپلز پارٹی سے وابستگی کا استعارہ تھے۔اللہ تعالی انکے درجات بلند کرے۔