ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد کی کارروائی، ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات کے باعث مشہور فاسٹ فوڈ کے پوائنٹ سیل

بدھ 9 اپریل 2025 18:25

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار احمد میرنے ٹیم کے ہمراہ گوجرہ بائی پاس پر قائم فاسٹ فوڈ کی مشہور چین کو ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات کے باعث سیل کر دیا۔چیکنگ کے دوران پروڈکشن ایریا میں صفائی و ستھرائی انتہائی ناقص اور برتن گرد آلود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار احمد میر نے کہا کہ عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹیم فوڈ اتھارٹی متحرک ہے۔

انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔شہریوں کو معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی ترجیح ہے۔غیر معیاری،مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے کیخلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔فوڈ بزنس آپریٹرصفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنائیں۔فوڈ اتھارٹی کی ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے تاجروں ،بزنس آپریٹرز کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :