خواتین کو وراثتی حقوق دلوانے کے لیے مزید کام کرنا ہو گا‘بلال اظہر کیانی

جو بھی خواتین کو وراثت سے محروم کرے گا اس کی کم سے کم سزا پانچ سال اور زیادہ سے زیادہ دس سال ہے ‘قومی اسمبلی میں بیان

بدھ 9 اپریل 2025 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء)وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق جو بھی خواتین کو وراثت سے محروم کرے گا اس کی کم سے کم سزا پانچ سال اور زیادہ سے زیادہ دس سال ہے ‘یہ اہم مسئلہ جس پر ماضی کی حکومتوں کی طرح ہماری حکومت بھی کام کر رہی ہے ‘ہمیں خواتین کو وراثتی حقوق دلوانے کے لیے مزید کام کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کیا اجلاس میں آسیہ ناز تنولی نے وراثت میں خواتین کے قانونی حصہ سے محرومی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جس پر وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 25 یکساں حقوق کی بات کرتا ہے، قانون کے مطابق جو بھی خواتین کو وراثت سے محروم کرے گا اس کی کم سے کم سزا پانچ سال اور زیادہ سے زیادہ دس سال ہییہ اہم مسئلہ جس پر ماضی کی حکومتوں کی طرح ہماری حکومت بھی کام کر رہی ہیہمیں خواتین کو وراثتی حقوق دلوانے کے لیے مزید کام کرنا ہو گاخواتین کے حقوق پر توجہ دلاو نوٹس پر محمود خان اچکزئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارلیمنٹ اعلان کرے کہ خواتین کو حقوق دیئے جائیں گیپارلیمنٹ قرارداد پاس کرے کہ خواتین کو وراثت کی ہر چیز میں حصہ دیاراکین پارلیمنٹ نے ڈیسک بجا کر محمود اچکزئی کی تجویز کی تائید کی