آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر ،سکاٹ لینڈنے ویسٹ انڈیز کو 11 رنز سے شکست دیدی

ویسٹ انڈیز کی ہیلی کرسٹن میتھیوز میچ 114 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہیں ،سنچری کے باوجود اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں

بدھ 9 اپریل 2025 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کے دوسرے میچ سکاٹ لینڈکی ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمنز کو 11 رنز سے شکست دے دی ۔ ویسٹ انڈیز کی ہیلی کرسٹن میتھیوز میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں وہ114 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہیں لیکن اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکیں۔آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کا دوسرا میچ ویسٹ انڈیز اور سکاٹ لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے مابین ایل سی سی اے گرائونڈ میں کھیلا گیا ،ویسٹ انڈیز ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 45 اووروں میں244 رنز پر آئوٹ ہو گئی۔ سارہ جینیفر برائس 56 گیندوں پر55، چلو گریس ایبل 44 گیندوں پر45، ڈارسی الزبتھ25 ، کیتھرین فریزر25 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز ویمنز کی ہیلی میتھیوزنے 4، عالیہ علینہ اور کرشمہ رامہراک نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ 245 رنز کے ہدف کے حصول کے لیے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز ویمنزکی پوری ٹیم 46.2 اووروں میں 233 رنز بنا کر آئوٹ ہوگی۔ کپتان ہیلی میتھیوز نے شاندار سنچری بنائی انہوں نے 113 گیندوں پر 114 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہیں۔ زیدہ جیمز45 اورعالیہ علینہ17 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ سکاٹ لینڈ کی کیتھرین فریزر نے 3، چلو ایبل، ابتہا مقصود نے 2،2, کیتھرین برائس اور ڈارسی کارٹر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔