وزیر صحت بخت محمدکاکڑ کی ایک سالہ کارکردگی انتہائی اطمینان بخش ہے،روح اللہ خان داوی

بدھ 9 اپریل 2025 21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء) یوتھ موبلائزیشن موومنٹ کے ممبر روح اللہ خان داوی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر صحت بخت محمدکاکڑ کی ایک سالہ کارکردگی انتہائی اطمینان بخش ہے علاقے کی ترقی وخوشحالی کیلئے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔ صحت ، تعلیم ، انفراسٹرکچر ، آبنوشی ، صفائی کے نظام کی بہتری کیلئے مستقل بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

علاقے میں متعدد ترقیاتی اسکیمات پر کام جاری ہے بخت محمدکاکڑ کو گوناگوں مسائل ورثے میں ملے ہیں۔

(جاری ہے)

ماضی کے نمائندوں نے مذہبی اور لسانی شعاروں پر عوام کو صرف بیوقوف بنایا اور ایک دوسرے سے متنفر کیا علاقے میں بلاتفریق ترقیاتی کاموں کیلئے سرویز کاکام آخری مراحل میں ہیں انشاء اللہ ترقی وخوشحالی کا نیا دور آئیگا۔ بخت محمد کاکڑ کا عزم بلاتفریق تعمیر وترقی ہے جس کیلئے تگ ودو کررہے ہیں۔ موصوف اسمبلی کی فلور پر بہترین عوامی نمائندگی کررہا ہے جو باعث صد افتخار ہے اگر بلوچستان کی عوام بخت محمدکاکڑ کی طرح تعلیم یافتہ ، دوراندیش ، بااخلاق ، بااستعداد نمائندوں کا انتخاب کرے تو محرومیوں کا ازالہ ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :