گورنر خیبرپختونخوا کا حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہونیوالے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ

ہفتہ 5 جولائی 2025 22:58

گورنر خیبرپختونخوا کا حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہونیوالے نویں محرم ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہفتہ کے روز حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہونیوالے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ کیا، جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی. گورنر نے جلوس میں شریک ماتمی عزادار اور شیعہ اکابرین سے بھی ملاقات کی.

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں پرامن محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں، دعا گو ہوں کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں محرم الحرام پرامن طور پر اختتام پذیر ہو. بعد ازاں گورنر نے کوہاٹی گیٹ سنٹرل کمانڈ کنٹرول سنٹر کا بھی دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا. #