فیصل آباد،غیرقانونی اسلحہ فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری

بدھ 9 اپریل 2025 23:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) غیرقانونی اسلحہ کی فروخت اور ناجائز اسلحہ استعمال کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز عمارہ شیرازی نے احکامات جاری کئے ہیں کہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران ناجائز اسلحہ کے استعمال اورغیرقانونی اسلحہ فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔

(جاری ہے)

آئندہ جن تھانہ جات میں ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج ہوگا ان تمام ناجائز اسلحہ کے ملزمان سے تفتیشی افسر اور ایس ایچ او اس بات کی انٹیروگیشن عمل میں لائیں گے کہ ملزم نے وہ اسلحہ کہاں سے حاصل کیا اور ان کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ جرائم کی بڑھتی ہوئی واردات ، نمائش اور ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا زیادہ تر اسلحہ غیر لائن لائسنس یافتہ ہوتا ہے۔ اسلحہ ڈیلز اسلحہ لائسنس کے تحت اسلحہ اور بارودی مواد بیچنے کے پابند ہیں۔

متعلقہ عنوان :