کاشتکاروں کو ٹیوب روزکے بلب لگانے کے بعد آبپا شی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت

جمعرات 10 اپریل 2025 16:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ٹیوب روزکے بلب لگانے کے بعد آبپا شی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد عدیل احمدنے کہا کہ کاشتکار وں کو پانی کو کھیلیوں پر چڑھنے سے بھی بچانا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ کاشتکار اگاؤ کے بعد دو مہینوں تک ایک ایک ہفتے کے وقفے سے پانی دیں تاہم درجہ حرارت بڑھنے کے باعث اس وقفے میں کمی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرپ نظام آبپاشی کی مدد سے ٹنل میں لگائی گئی سبزیوں کی آبپاشی اور پانی میں حل پذیر کھادوں کا استعمال بذریعہ فرٹیگیشن شعبہ اصلاح آبپاشی کی جانب سے مہیا کردہ جدول آبپاشی کے مطابق جاری رکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ مائع کھادوں کا استعمال پودے کو سالٹ انجری سے بچانے میں بھی انتہائی مددگار ہے۔

متعلقہ عنوان :