جموں و کشمیر کے علاقوں ادھمپور ، کشتواڑ اضلاع میں تلاشی آپریشن جاری

جمعرات 10 اپریل 2025 16:58

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے ادھمپور اور کشتواڑ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نےجمعرات کو دوسرے روز بھی ضلع ادھم پور کے دیہات جوفر اور مارتا میں تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔دریں اثنا ضلع کشتواڑ کے علاقے چترو میں بھی جمعرات کو دوسرے روز تلاشی آپریشن جاری ہے۔ ایک سینئر پولیس نے کہا کہ علاقے میں آپریشن مشتبہ نقل وحرکت کے بعد شروع کیا گیا ۔ادھربھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہفراڈا ویلگام میں بارودی مواد برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :