پندرہ ماہ سے بند صحت کارڈ کے باعث آئے روز مریض ریڑھیاں رگڑ رگڑ کر جان کی بازی ہار رہے ہیں ،شرافت علی خلجی

جمعرات 10 اپریل 2025 17:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر شرافت علی خلجی نے کہا ہے کہ پندرہ ماہ سے بند صحت کارڈ کے باعث آئے روز مریض ریڑھیاں رگڑ رگڑ کر جان کی بازی ہار رہے ہیں حکومت آزادکشمیر صحت کارڈ پر علاج کی سہولت کو فوری بحال کرے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ جان لیوا بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے حکمرانوں کی چشم پوشی کی وجہ سیلوگوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے مریض ذاتی خرچے پر علاج کرانے پر مجبور ہیں مریض اور ان کے اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔انھوں نے کہا ہسپتالوں کی انتظامیہ نے غیر اعلانیہ طور پر صحت کارڈ پر علاج کرنا بند کردیا ہے حکومت آزادکشمیر کو چاہئیے کہ اس سہولت کا بحال رکھا جائے تاکہ غریب آدمی بیماری میں مفت علاج کراسکے، صحت کارڈ پر شہریوں کو علاج معالجہ فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے تاکہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہوں۔

متعلقہ عنوان :