مظفرگڑھ ،ملیریا اور ڈینگی سے متعلقہ سرگرمیوں کئے فوکل پرسن نامزد،ڈی ڈی ایچ او

جمعرات 10 اپریل 2025 17:06

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) ملیریا اور ڈینگی بخار سے بچاو کےلئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹ ادو نے فوکل پرسن تعینات کرتے ہوئے یونین کونسل وائز ذمہ داران کی فہرست جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹ ادو نے ملیریا اور ڈینگی کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اظہر مشتاق خان کو ملیریا اور ڈینگی سے متعلقہ تمام امور کےلئے فوکل پرسن مقرر کرکے 28 یونین کونسلز کے ذمہ وار اہلکاروں کے نام اور فون نمبرز کی فہرست جاری کر دی ہے، نامزد کردہ اہلکار ملیریا اور ڈینگی سے متعلقہ تمام سرگرمیوں کےلئے زمہ وار اور جواب دہ ہوں گے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق متعلقہ نامزد اہلکاروں سے رابطہ کرکے مچھر مار سپرےکرایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :