آئی سی سی ویمنزکوالیفائر، بنگلہ دیش نے تھائی لینڈ کو 178رنز سے شکست دے دی

جمعرات 10 اپریل 2025 17:25

آئی سی سی ویمنزکوالیفائر، بنگلہ دیش نے تھائی لینڈ کو 178رنز سے شکست دے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)آئی سی سی ویمنز کوالیفائر، بنگلہ دیش نے تھائی لینڈ کو 178رنز سے شکست دے دی ، بنگلہ دیش کی کپتنان نگار سلطانہ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کا تیسرا میچ ایل سی سی اے گرائونڈ میں بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

تھائی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ بنگلہ دیش ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اووروں میں 3وکٹوں کے نقصان پر 271رنز بنائے۔

(جاری ہے)

کپتنان نگار سلطانہ کی شاندار سنچری انہوں نے 80گیندوں پر ایک چھکے اور 15چوکوں کی مدد سے 101رنز بنائے۔ شرمین اختر نے 94رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں فرخانہ حق نے 53رنز بنائے ۔

تھائی لینڈ کی پھنیتا مایا، تھیپٹچا پوتھاونگ اور اونیچا کامچومفونے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ 272رنز کے ہدف کے حصول میں بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی پوری ٹیم 28.5اووروں میں 93رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ چنیڈا ستھیروانگ22،نتھایا بوچاتھم17اور نارومول چائیوائی15رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے فہیمہ خاتون اور جنت الفردوس نے 5،5وکٹیں لیں۔