پرنسپل وی ٹی آئی مظفرآباد ر کی ریٹائرمنٹ پر پروقار تقریب کا انعقاد

جمعرات 10 اپریل 2025 23:05

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) پرنسپل وی ٹی آئی مظفرآباد راجہ شکیل احمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں چیئرمین ٹیوٹا اے جے کے خواجہ محمد نعیم بسمل، سیکرٹری چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا اے جےکے ڈاکٹر مسعود احمد بخاری، ٹیوٹا کے دیگرافسران،پرنسپل صاحبان چیئرمین انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹی جملہ سٹاف ممبران وی ٹی آئی، وی ٹی سی ضلع مظفرآباد، جہلم ویلی اور پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا نمائندگان کی شرکت ۔

تقریب سے چیئرمین ٹیوٹا اے جے کے خواجہ محمد نعیم بسمل،سیکرٹری چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا اے جے کے ڈاکٹر مسعود احمد بخاری نے خطاب کیا اور راجہ شکیل احمد خان کی محکمہ کے لئے خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

چیئرمین ٹیوٹا اے جے کےخواجہ محمد نعیم بسمل نے خطاب کے دوران کہا کہ راجہ شکیل احمد خان نے اپنی زندگی کی بہاریں ٹیوٹا اے جے کے کے لئے وقف کیں۔بطور پرنسپل ضلع نیلم، میرپور اور مظفرآباد میں ٹیوٹ سیکٹر کی ترقی و ترویج کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے خطاب میں فرمایا کہ عمر پیرانہ سالی کے بعد انکا رول تبدیل ہوا ہے اور یہ زندگی کا حصہ ہے۔چیئرمین ٹیوٹا نے مزیدکہا کہ ٹیوٹا اے جے کے ان کے تجربات سے آگے بھی فائدہ اٹھائے گا۔ آخر میں چیئرمین ٹیوٹا نے راجہ شکیل احمد خان کو انکی محکمانہ خدمات کے اعتراف میں ٹیوٹا کی جانب سے شیلڈ پیش کی اور وی ٹی آئی اور وی ٹی سی مظفرآباد کے سٹاف نے راجہ شکیل احمد خان کو تحائف بھی پیش کیے۔

متعلقہ عنوان :