چیئرمین حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ملک عاشق اعوان کی جانب سے کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام

جمعہ 11 اپریل 2025 11:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) چیئرمین حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ملک عاشق اعوان، ملک عدیل اعوان اور ملک بلال اعوان کی جانب سے کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام کے اعزاز میں گذشتہ رات پرتکلف الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر ہزارہ کے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب میں ڈپٹی کمشنر شوزب عباس، ڈی پی او فرحان خان، ایس ایس پی انوسٹی گیشن جمیل الرحمن، ایس پی ٹریفک، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی و چیئرمین کھلابٹ اﷲ یار خان، کوآرڈینیٹر ٹو اپوزیشن لیڈر ساجد خان، نعیم اﷲ خان، فیصل عزیز خان و دیگر ہائے مکتبہ فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نے اپنے کیریئر کے بنیادی اصولوں جس میں عام و متوسط طبقہ کی داد رسی، امن و امان کی بحالی اور حکومتی رٹ کی بحالی سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی۔ حاضرین محفل نے سبکدوش ہونے والے کمشنر ہزارہ کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے دور ملازمت کو ایک تاریخی دور قرار دیا۔