لاہور ہائیکورٹ ، پی ٹی آئی ریلی کی اجازت اور سکیورٹی کی درخواست نمٹا دی

جمعہ 11 اپریل 2025 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ریلی کی اجازت اور سکیورٹی کی درخواست نمٹا دی۔ ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے تحریکِ انصاف کے رہنما اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی جس میں 10 اپریل کو لاہور میں ریلی نکالنے کی اجازت اور سکیورٹی فراہم کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراض اٹھایا کہ درخواست گزار نے پہلے متعلقہ کمیٹی کے سامنے رجوع نہیں کیا ۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے اسے نمٹادیا۔