پیازکومناسب وقت پر برداشت کرکے 6 ماہ تک ذخیرہ کیا جاسکتا ہے ،محكمہ زراعت سمبڑیال

جمعہ 11 اپریل 2025 14:30

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ماہر زراعت و فیلڈ انویسٹی گیٹر محكمہ زراعت سمبڑیال نے کہا کہ پیازکومناسب وقت پر برداشت کرکے کم ازکم 6ماہ یا اس سے بھی زائد عرصہ تک ذخیرہ کیاجاسکتاہے،پیاز كی برداشت اور سٹوریج کے بہتر نتائج لئے محکمہ زراعت سے مشورہ كرنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے كسانوں ایك اجتماع كے موقع پر بتایا کہ اگر پیازکی فصل کو مناسب وقت پر برداشت کرلیاجائے تو کم ازکم 6ماہ تک اس کی اصل طاقت کو برقراررکھاجاسکتا ہے،کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ فصل کی برداشت میں احتیاط سے کام لیں اور جب پودوں کے تنے 15سے 20فیصد تک خشک ہوکر ٹوٹنا شروع ہوجائیں تو پھر پیازکی برداشت میں تاخیر سے اجتناب برتنا چاہیے کیونکہ پیازکی برداشت جتنی تاخیر سے ہوگی اتنا فصل کے گلنے سڑنے کے خدشات میں اضافہ ہوتاجاتاہے۔