پنجاب کی ثقافت سے ہمیں امن و محبت اور بھائی چارے کا پیغام ملتا ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) گوجرانوالہ

جمعہ 11 اپریل 2025 18:36

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر گوجرانوالہ میں پنجابی کلچر ڈے ( پنجابی ثقافت دیہاڑ) 14 مارچ کی بجائے اب 14۔اپریل کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری آر ٹی اے غلام مصطفیٰ انصاری ،سی او ایجوکیشن ڈاکٹر عطیہ اعجاز ملک،سی ضلع کونسل خرم محمود ،ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منورحسین ،ڈی او ایمر جنسی 1122رفعت ضیاء ،اس ڈی پی ایچ اے راشد چٹھہ کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران اجلاس میں شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجابی کلچر(ثقافت) کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف سیمینارز، آگاہی واک، سکولوں، کالجوں میں ضلع و تحصیل سطح پر تقریبات کا اہتمام کیا جائے، افسران روایتی پنجابی لباس میں اور پگڑیاں پہن کر فرائض سرانجام دیں گے, انہوں نے کہا کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا، سوشل میڈیا اور ریڈیو پر بھی تشہیر کی جائے، پنجابی کلچر کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی تقریبات میں ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے سینئر عہدیداران پنجاب کے روایتی لباس میں شرکت کرینگے۔\378