باغ آزاد کشمیر،پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی، ایک راہگیر جاں بحق

جمعہ 11 اپریل 2025 18:41

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)آزاد کشمیر کے شہر باغ میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی اور1 راہ گیر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق باغ کے علاقے پتراٹہ سے متصل جنگل میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کے اسپیشل اسکواڈ کے اہلکار مطلوب افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں گئے تھے۔زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے علاقے میں ناکہ بندی کا سلسلہ شروع کر کے فائرنگ کرنے والوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔