35 ویں نیشنل گیمز میں شرکت کیلئے بلوچستان کے دستے کی تیاریاں جاری

جمعہ 11 اپریل 2025 20:53

کوئٹہ: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2025ء) 35 ویں نیشنل گیمز میں شرکت کیلئے بلوچستان کے دستے کی تیاریاں جاری ہیں۔سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان طارق قمر بلوچ کے مطابق نیشنل گیمز میں بلوچستان سے 500 کھلاڑیوں اور ا?فیشلز پر مشتمل داستہ شرکت کریگا، نیشنل گیمز کیلئے ٹرائلز کوئٹہ میں 13 اپریل تک جا ری رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز کیلئے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کا کیمپ 14 اپریل سے 27 اپریل تک لگایا جائیگا۔طارق قمر بلوچ کا کہنا تھا کہ 35 ویں نیشنل گیمز کیلئے بلوچستان کا دستہ 28 اپریل کو کراچی روانہ ہوگا، نیشنل گیمز میں ڈسپلن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔