آر ٹی اے پشاور کی غیرقانونی گاڑیوں کی باڈی تیار کرنے والی ورکشاپس کے خلاف کارروائی

جمعہ 11 اپریل 2025 21:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) پشاور نےغیرقانونی گاڑیوں کی باڈی تیار کرنے والی ورکشاپس کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ کمشنر پشاور اور چیئرمین آر ٹی اے پشاور ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایات پر سیکرٹری آر ٹی اے پشاور ابرار احمد وزیر کی قیادت میں رنگ روڈ پشاور پر واقع متعدد غیرقانونی باڈی بلڈنگ ورکشاپس پر اچانک چھاپے مارے گئے۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران موٹر وہیکل رولز 1969 کے 197 کے تحت ورکشاپس کے مالکان کو نوٹس جاری کیے گئے اور انہیں اپنی ورکشاپس کو فوری طور پر رجسٹرڈ کروانے کا حکم دیا گیا۔ ان پر واضح کیا گیا کہ اگر مالکان نے مقررہ مدت میں رجسٹریشن نہ کرائی تو ان کی ورکشاپس کو بند کر دیا جائے گا۔اس مہم کو جلد ہی پشاور ڈویژن کے دیگر اضلاع تک بھی توسیع دی جائے گی تاکہ غیرقانونی باڈی بلڈنگ ورکشاپس کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔ آر ٹی اے پشاور کا یہ اقدام شہریوں کی سہولت اور ٹریفک قوانین کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

متعلقہ عنوان :