ڈیرہ مرادجمالی ،مسلح شخص نے این جی اوز دفتر میں گھس کرعملے کو یرغمال بنالیا

ملزم کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،پولیس ،اے ٹی ایف نے فائرنگ تبادلے کے بعد ملزم گرفتار کرلیا

جمعہ 11 اپریل 2025 21:50

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء) ڈیرہ مراد جمالی میں انٹر نیشنل این جی او کے آفس میں ایک مسلح شخص نے پورے عملے کو کئی گھنٹوں تک یرغمال بنے رکھا مسلح شخص سے فائرنگ سے پلمبر شہید پولیس اے ٹی ایف اور دیگرفورسز نے سرچ آپریشن کرکیمسلح شخص گرفتارکرکے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سید عبداللہ شاہ ٹاون میں قائم انٹر نیشنل این جی او کے آفس میں ایک نا معلوم مسلح شخص نے گھس کر پورے عملے کو یرغمال بنا جیا جس کی اطلاع پا کر پولیس، اے ٹی ایف سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور دفتر کو گھیرے میں لی لیامسلح شخص نے فائرنگ کر کے این جی او میں کام کرنے والے پلمبر محمد اکبر بھٹو کو قتل کر دیا اس دوران پولیس اور مسلح شخص کے درمیان وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا سلسلہ کی گھنٹوں تک جاری رہا تاہم پولیس نے بڑی مسلح شخص کو گرفتار کرکے یرغمالیوں کوبازیاب کرلیا۔

پولیس نے گرفتار شخص کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔