شام پر پابندیوں کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے،ترک صدر

ہفتہ 12 اپریل 2025 13:46

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نے شام کے صدر احمد الشراع کو یقین دلایا ہے کہ ترکیہ شام پرعائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ترک صدر کے دفتر سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے دوران ہوئی ہے۔صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ کی کوششیں جاری رہیں گی۔ ترکیہ شام کے لیے اپنا معاشی و تجارتی تعاون بھی جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :