ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یورپی ممالک کو برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ

ہفتہ 12 اپریل 2025 16:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یورپی ممالک کو برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ ہوگیا۔ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث برآمدات میں 9.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، اس کے علاوہ مغربی یورپ کو برآمدات میں 11.6 فیصد جبکہ شمالی یورپ کو برآمدات میں 17.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

اٹلی ، یونان اور اسپین سمیت دیگر یورپی ممالک کو برآمدات میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، برآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے ساتھ ساتھ پاکستانی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مانگ میں اضافہ قرار دیا گیا ہے۔