ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یورپی ممالک کو برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ

ہفتہ 12 اپریل 2025 20:56

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2025ء)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یورپی ممالک کو برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ، مغربی یورپ کو برآمدات میں 11.6 فیصد جبکہ شمالی یورپ کو برآمدات میں 17.7 فیصد کا اضافہ خوش آئند قرار ، اقوام عالم کا پاکستانی صنعت پر اعتماد بحال، اٹلی ، یونان اور اسپین سمیت دیگر یورپی ممالک کو برامدات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور یورپی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 9.4 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے ، مغربی یورپ کو برآمدات میں 11.6 فیصد جبکہ شمالی یورپ کو برآمدات میں 17.7 فیصد کا اضافہ خوش آئند قرار دیا گیا ہے ، یہ اعدادوشمار اقوام عالم کے پاکستانی صنعت پر اعتماد کی بحالی کا واضح ثبوت ہے، اٹلی ، یونان اور اسپین سمیت دیگر یورپی ممالک کو برامدات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے ، برآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ 'جی ایس پی پلس' اسٹیٹس کے ساتھ ساتھ پاکستانی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مانگ میں اضافہ قرار دیا گیا ہے ، اکتوبر 2023 میں یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دینے والے 'جی ایس پی پلس' اسٹیٹس کی 2027 تک توسیع ہے ، 'جی ایس پی پلس' اسٹیٹس کے تحت ترقی پذیر ممالک کی یورپی مارکیٹ میں ترجیحی رسائی اور ڈیوٹی ٹیکس سے مستثنیٰ ہونے سے بھی بہتری آئی ہے ، ایس آئی ایف سی کی کامیاب پالیسیوں سے صنعتوں کو سرمایہ کاری کی ترغیب ہوئی ہے،جس سے اقتصادی ترقی کا سفر جاری ہے ۔