شہراورگردونوا ح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

ہفتہ 12 اپریل 2025 21:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2025ء)شہر اور گردونوا ح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 120سے زائد مقاما ت پروارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی ، قیمتی سامان ،موبائل فونز چھین کر لئے گئے‘ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے، آن لا ئن کے مطا بق خالد آباد کے اویس شبیر سے 25ہزار و فون، ملت چوک سے شہزاد سی26ہزار و فون، چباں روڈ پر ارشاد سے 40ہزار، 203ر ب کے صدام سے جھپٹا مار کر فون، امین ٹائون کے عرفان سے 10ہزار وفون، ریلوے کالونی کے عاقب سے 95ہزار و فون چھین لیا‘ ستیانہ روڈ آئیڈیل بیکری کے جاوید اقبال سے 60ہزار و فون، کوہ نور پلازہ کے قریب اختر سے 35ہزار و فون چھین لیا،100ج ب کے سخاوت کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری، 188ر ب کے ظفر اللہ سے 15ہزار و فون، جھمرہ کے علاقہ میں عارف نذیر سے نقدی و فون چھین لیا‘ نیو سول لائن کے علاقہ میں ندیم ہوزری سے بھاری مالیت کا سامان چوری، جھنگ روڈ پر شمون سے 76ہزار و فون،جھنگ بازار چوک کے قریب حیدر علی سے جھپٹا مار کر فون، شاداب موڑ پر صفیہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، جناح کالونی میں امجد سی65ہزار و فون، سدھو پورہ کے رانا ذیشان سے 20ہزار و فون، نثار کالونی میں خرم سے 50ہزار و طلائی گھڑی،67ج ب کے ارشد سے 11ہزار و فون، 245ر ب کے صدیق کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، سہیل آباد کے اسحاق کے گھر کا صفایا کر دیا،رابعہ ٹرسٹ ہسپتال کے قریب محمد بوٹاسے جھپٹا مار کر فون، ڈی ٹائپ کالونی کے سلیم سے نقدی و فون، نیاموآنہ موڑ پر نوید سے ساڑھے چار لاکھ و فون، 264ر ب کی ثناء کنول سے جھپٹا مار کر فون،282ر ب کے الطاف سے 25ہزار و فون، 368ر ب کے اقبال سے 12ہزار و فون،378کے عمران سے 10ہزار و فون چھین لیا۔

(جاری ہے)

90گ ب کے سہیل احمد کی دکان کا صفایا کر دیا، 91گ ب کے کامران سے نقدی و فون، 268ر ب کے جمشید رضا سے موٹر سائیکل،73ر ب کے آصف سے نقدی و فون، 266ر ب کے نعیم سے موٹر سائیکل نقدی و فون، محمد بن قاسم کالونی کے فیصل سے لیپ ٹاپ و فون،68ر ب کے علی حسن کے گھر کا صفایا کر دیا، پنڈی شیخ موسیٰ کے اشفاق شاہ سے 3لاکھ،نئی سمندری کے قمر مشتاق کی دکان سے دو لاکھ کا سامان لوٹ لیا۔

471گ ب کے لیاقت علی سے 1لاکھ و فون،منی بائی پاس سمندری کے فرحان علی سے 20ہزار و فون، کبڈی چوک میں فیصل صابری سے 45ہزار و فون، گلستان پلازہ سمندری کے قریب نذیر حسین سے ڈیڑھ لاکھ، قاسم بازار سمندری کے اشتیاق سے نقدی و فون، 44گ ب کے علی عثمان سے 6ہزار و فون، 223گ ب کے خالد محمود کے ڈیرہ سے مویشی اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔

علاوہ ازیں نور پور کے جاوید، حاجی آباد سے آصف، نگہبان پورہ کے عبدالرحمن، بھائی والا کے عابد فراز، رسالہ روڈ پر صفدر علی،232ر ب کے منظور، ملکھانوالہ کے طارق، افغان آباد کے شان علی، ڈھیرہ سائیں قبرستان سے عمران، ملت کالونی کے عاطف،فاروق آباد کے فرحان، الٰہی آباد کے نذیر، پیپلز کالونی کے اختر، ضیاء کالونی کے نثار احمد، شاداب کالونی کے حامد،جھنگ روڈ پر فیاض، بکر منڈی کے زاہد، افغان آباد کے آصف اور دیگر وارداتوں میں چور شہریوں کی موٹر سائیکلیں لے اُڑے۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔