پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے

مرحوم گزشتہ کافی عرصے سے شدید علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے

muhammad ali محمد علی اتوار 13 اپریل 2025 00:01

پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 اپریل 2025ء ) پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے، مرحوم گزشتہ کافی عرصے سے شدید علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عظیم کامیڈینز میں شمار ہونے والے جاوید کوڈو ہفتے کی شب کو دنیا سے رخصت ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید کوڈو شدید علالت کے باعث لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ہفتے کی شب کو ان کا انتقال ہو گیا۔

لاہور انہوں نے بے شمار سٹیج ڈراموں فلموں اور ٹی وی پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ جاوید کوڈو کے سوگواران میں تین بیٹے اور بیوہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :