Live Updates

پہلا میچ جیت کر مورال بلند ہوتا ہے، عرفات منہاس

ہم نے شروع ہی سے بے خوف ہو کر کرکٹ کھیلی جس کا فائدہ ہوا، جیت کے بعد گفتگو

اتوار 13 اپریل 2025 11:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عرفات منہاس کا کہنا ہے کہ پہلا میچ جیت کر مورال بلند ہوتا ہے، ہم نے شروع ہی سے بے خوف ہو کر کرکٹ کھیلی جس کا فائدہ ہوا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کے تیسرے میچ کے بعد فاتح ٹیم کراچی کنگز کے آل راو?نڈر عرفات منہاس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جیت سے ٹیم کا مومیںٹم اچھا بنتا ہے۔

(جاری ہے)

عرفات منہاس کا کہنا تھا کہ ٹاپ پلیئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائی اسکورننگ میچ میں رسک لینا پڑتا ہے، جیمز وینس اور خوشدل شاہ نے زبردست بیٹنگ کی۔عرفات منہاس کا کہنا تھا کہ مس فیلڈنگ گیم کا حصہ ہے، دونوں ٹیموں نے آج اچھی بیٹنگ کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ٹیم میں فرنٹ لائن اسپنر ہوں، آل رائونڈر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ میں پراپر اسپنر نہیں ہوں۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات