میچ دیکھنے سٹیڈیم آئیں، ایرن ہالینڈ کو کراچی کے فینز کی یاد ستانے لگی

میچ کے دوران کراچی میں خالی اسٹیڈیم کو دیکھ کر دُکھ کر اظہار کردیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 13 اپریل 2025 12:09

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 اپریل 2025ء ) معروف غیر ملکی پریزینٹر ایرن ہالینڈ بھی کراچی میں خالی اسٹیڈیم کو دیکھ کر دُکھ کر اظہار کردیا۔ 
گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، ہائی اسکورننگ میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

 
رضوان کی اننگز کی بدولت کنگز کو 235 رنز کا ہدف ملا تاہم حریف ٹیم کے بیٹر جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔ 
میچ کے بعد تقریب کے دوران سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر روی بوپارا اور عروج ممتاز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے معروف آسٹریلین پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے کراچی کے شائقین کرکٹ سے درخواست کی وہ اگلے میچ میں ان کی منتظر رہیں گی۔

(جاری ہے)

 
اس موقع پر عروج ممتاز نے بھی کراچی کے میچ میں تماشائیوں کی عدم دلچسپی پر پریشانی اور دُکھ کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے اہم میچز میں شہر قائد کے باسی اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔