Live Updates

کراچی کنگز نے لٹن داس اور کین ولیمسن کی جگہ نئے کھلاڑی شامل کرلیے

انجری کا شکار ہوکر پی ایس ایل 10 سے باہر‘ آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر بین میک ڈرمٹ کو ٹیم میں شامل

اتوار 13 اپریل 2025 12:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)کراچی کنگز نے انجرڈ لٹن داس اور کین ولیمسن کی جگہ دو نئے کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرلیے۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز کے بنگلا دیشی کھلاڑی لٹن داس پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوکر پی ایس ایل 10 سے باہر ہوئے ان کی جگہ آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر بین میک ڈرمٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ابتدائی میچز کے لیے کین ولیمسن کی جگہ سعد بیگ کنگز کا حصہ بن گئے، ولیمسن ابتدائی میچز میں دستیاب نہیں ہیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹرز نے لٹن کو دو ہفتے آرام تجویز کیا ہے، جس کے باعث وہ آج صبح اپنے ملک بنگلہ دیش واپس روانہ ہوگئے۔کراچی کنگز کی انتظامیہ جلد ہی لٹن داس کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کرے گی۔

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات