انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت کے لئے قومی کیچ بال ٹیم کے چناؤ سلسلہ میں دو روزہ اوپن ٹرائلز 18 اپریل سے کراچی میں شروع ہونگے

اتوار 13 اپریل 2025 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)پاکستان کیچ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت کے لئے قومی کیچ بال ٹیم کے چناؤ سلسلہ میں دو روزہ اوپن ٹرائلز 18 اپریل سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان کیچ بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی کلثوم نے بتایا کہ ٹرائلز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اوپن ٹرائلز میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔

ٹرائلز میرٹ کی بنیاد پر ہونگے اور ٹرائلز میں اچھی کارکردگی دکھانے والیکھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور منتخب ٹیم رواں سال انٹرنیشنل کیچ بال ٹورنامنٹس میں شرکت کرے گی جو رواں برس یونان، ہالینڈ، سائوتھ افریقہ، فرانس، رومانیہ، برطانیہ اور میکسیکو میں منعقد ہونگے۔