محکمہ سول ڈیفنس کی ایل پی جی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی، مقدمہ درج

اتوار 13 اپریل 2025 17:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) محکمہ سول ڈیفنس فیصل آباد نے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے ایل پی جی کا غیر قانونی کاروبار کرنے پر401 دکانوں کو سیل،330 کا سامان ضبط جبکہ 8 کیخلاف مقدمہ درج کروا دئیے۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس آفیسر رانا عباس نے بتایا کہ غیر قانونی گیس ریفلنگ کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں بڑے پیمانے پر یکم مارچ سے جاری ہیں اور 10 اپریل تک 401 دکانوں کو سیل اورفیصل آباد سے280مالکان کا سامان قبضہ میں لیا گیا جبکہ سمندری16،جڑانوالہ،کھرڑیانوالہ 15 اور تحصیل چک جھمرہ 19میں کارروائی کرتے ہوئے مالکان کا سامان ضبط کرنے کے علاوہ 8 مالکان کیخلاف سیل توڑنے پر مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ سول ڈیفنس کے اس اقدام کا مقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اور غیر قانونی گیس کاروبار کے ذریعے پیدا ہونے والے خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔