قومی اسمبلی کی اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس کل مہتاب اکبر راشدی کی صدارت میں ہوگا

اتوار 13 اپریل 2025 18:10

& اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2025ء) قومی اسمبلی کی اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس کل منگل کو ہوگا،اجلاس میں پاکستان الیکٹرانیک میڈیا ریگولیٹری اتھارتی ترمیمی بل 2024پر سفارسات پیش کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے علامیہ کے مطابق قومی اسمبلی کی اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس چیرپرسن مہتاب اکبر راشدی کی سر براہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں کل منگل کو منعقد ہوگا اجلاس میں رکن قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی کی جانب سے پیش کردہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2024کے حوالے سے پیمرا سمیت دیگر ادارے اور صحافتی تنظیمیں اپنا موقف ذیلی کمیٹی کے سامنے پیش کریں گی۔۔۔اعجاز خان