ڈی جی ایل ڈی اے کا جی ون مارکیٹ و مین بلیوارڈ کا دورہ ،جاری منصوبوں پرکام کی پیش رفت کا جائزہ لیا

اتوار 13 اپریل 2025 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی جی ایل ڈی اے ) طاہر فاروق نے جی ون مارکیٹ جوہر ٹائون اور مین بلیوارڈ سبزہ زار کا دورہ کیا اور جاری منصوبوں پرکام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اتوار کو ترجمان کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے نے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر کو کام کی رفتار تیز کر کے جی ون مارکیٹ جوہر ٹائون و کمرشل زون کے بقیہ کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے مارکیٹ کے فرنٹ اور بیک سائیڈ پر جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اورکنٹریکٹر کو کام کے معیار کو مزید بہتر بنانے و لیبر بڑھانے کی ہدایت کی۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے سبزہ زار مین بلیوارڈ کا دورہ کیا، اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سبزہ زار مین بلیوارڈ کی ایک طرف فٹ پاتھ کی تعمیر کا کام جاری ہے،فٹ پاتھ پر خوبصورت اور دلکش ڈیزائن کے پیور اور ٹف ٹائلز لگائی جا رہی ہیں، سروس روڈ کے خاتمے سے تجاوزات کا خاتمہ اور سڑک کھلی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایل ڈی اے نے مین بلیوارڈ سبزہ زار کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ سبزہ زار مین بلیوارڈ کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت بنایا جا رہا ہے۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر، کنٹریکٹر، ایل ڈی اے اور نیسپاک کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :