سیالکوٹ،ٹماٹر کے کاشتکاروں کو اگیتاجھلساؤ کے حملہ بچانے کے لئے فوری تدارکی اقدامات کی ہدایت

پیر 14 اپریل 2025 17:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نے ٹماٹر کے کاشتکاروں کو اگیتاجھلساؤ کے حملہ بچانے کے لئے فوری تدارکی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن)ڈاکٹر مقصود احمد نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگیتا جھلساؤ ٹماٹر کی ایک عام اور نقصان دہ بیماری ہے جو "الٹرنیرِیا سولانی " نامی فنجائی کی وجہ سے پھیلتی ہے۔

یہ بیماری پتوں، تنا اور پھل پر حملہ کرتی ہے اور متاثرہ حصوں پر دائرہ نما بھورے رنگ کے دھبے یا داغ نمودار ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے پیداوار اور معیار پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس بیماری کی علامات میں پودے کے متاثرہ حصوں پر بھورے رنگ کے دائرہ نما دھبے نمودار ہو جاتے ہیں،پتوں کا مرجھانا اور گرنا،تنوں پر سیاہ دھاریاں یا داغ اور پھل پر سخت، گہرے دھبے جو سڑنے کا باعث بنتے ہیں شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس بیماری سے بچاؤ کے لیے صحت مند، بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کی کاشت کی جائے۔کاشتکاراس بیماری سے متاثر پودوں یا پتوں کو فوراً نکال کر تلف کریں، پھپھوندی کش ادویات مثلاً سکور، ریوس کی حفاظتی سپرے کریں، بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں امیسٹار ٹاپ، کیبریوٹاپ، نیٹیوو یا ایویٹو کی سپرے کریں اگیتا جھلساؤ کا بروقت تدارک اور احتیاطی تدابیر پر عمل ٹماٹر کی فصل کو نقصان سے بچا سکتا ہے۔ کسانوں کو چاہیے کہ وہ فصل کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور علامات ظاہر ہونے کی صورت میں محکمہ زراعت کے مشورے سے تدارک یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :