آزاد کشمیر کے نوجوان ہماری ریاست کا قیمتی سرمایہ ہیں،سردار عامر الطاف

مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا بنیادی ہدف نوجوانوں کو ہنر کی دولت سے آراستہ کرنا ہے

پیر 14 اپریل 2025 17:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما اور وزیر حکومت سردار عامر الطاف خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے نوجوان ہماری ریاست کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ریاست کی تعمیر و ترقی میں ان کا فعال کردار یقینی بنایا جائے گا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت نوجوانوں کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر انہیں ہنر مند اور خود کفیل بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا بنیادی ہدف نوجوانوں کو ہنر کی دولت سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ زمانے کے تقاضوں کے مطابق نہ صرف روزگار حاصل کر سکیں بلکہ اپنے لیے اور دوسروں کے لیے بھی مواقع پیدا کریں انہوں نے کہا کہ جدید فنی تعلیم اور ہنر کی تربیت کے لیے متعدد ادارے قائم کیے جا چکے ہیں، جن میں نوجوان داخلہ لے کر مستفید ہو سکتے ہیںانہوں نے کہاہم نے یہ تہیہ کر رکھا ہے کہ اب کوئی نوجوان ہنر سے محروم نہیں رہے گا نوجوانوں کو باہنر بنانا صرف روزگار کی فراہمی نہیں بلکہ ریاست کے مضبوط مستقبل کی ضمانت ہے سردار عامر الطاف نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب آزاد کشمیر کا ہر نوجوان ہنر کی بنیاد پر معاشی خودمختاری حاصل کرے گا اور کسی کا محتاج نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ حکومتی اقدامات سے فائدہ اٹھائیں اداروں میں داخلہ لیں اور اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے علم و ہنر کی روشنی حاصل کریں ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ قومیں وہی ہوتی ہیں جو اپنے نوجوانوں کو علم اور ہنر سے آراستہ کرتی ہیں اور آزاد کشمیر کی حکومت بھی اسی وژن پر عمل پیرا ہے۔سردار عامر الطاف خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران امید ظاہر کی کہ نوجوان نسل اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے ریاستی تعمیر و ترقی کا ہراول دستہ ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی مہم نہ صرف جاری رہے گی بلکہ اسے مزید وسعت دی جائے گی ہم نوجوانوں کو ان کی دہلیز تک ہنر مندی کی تعلیم فراہم کر رہے ہیں تاکہ ریاست کا کوئی نوجوان بھی فنی ہنر مندی کی تعلیم سے محروم نہ رہ سکے ریاست کے نوجوانوں کو ہم کھونا نہیں چاہتے ہم نے فنی تعلیم کا سلسلہ اس لیئے شروع کیا نوجوان ملک میں رہ کر ہنر سیکھیں اور ملک میں ہی اپنے کاروبار سے منسلک ہو کر نہ صرف کاروبار کریں بلکہ ریاست کو کو بھی مضبوط کریں۔