35 ویں نیشنل گیمزکے سلسلہ میں والی بال گرلز کھلاڑیوں کے ٹرائلز،پنجاب بھر سے 55 سے زائدگرلزکھلاڑیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا

پیر 14 اپریل 2025 17:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) 35 ویں نیشنل گیمز 2025 کے سلسلہ میں والی بال گرلز کھلاڑیوں کے ٹرائلز سمن آباد سپورٹس کمپلیکس فیصل آباد میں منعقد ہوئے جس میں پنجاب بھر سے والی بال کی 55 سے زائدگرلزکھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز،سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ ٹرائلز کے موقع پرڈویژنل سپورٹس آفیسر شاہ منظرفرید،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ طارق خانزادہ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف،تحصیل سپورٹس آفیسر شرجیل ہانسیا،ایم بی جاوید، پاکستان والی بال فیڈریشن ڈائریکٹر ایڈمن وسیکرٹری جنرل پنجاب والی بال ایسوسی ایشن،ملک اصغر کمالوی،محمد ندیم کوچ و آفیشلز اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :