پاکستان کو ڈیجیٹل اکنامی، گورننس اور سروس ڈیلیوری کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہوگا ‘ خادم حسین

پیر 14 اپریل 2025 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2025ء) فائونڈر گروپ کے سرگرم رکن ،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ، سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں اضافے کیلئے اقدامات کرے لیکن اس کے لئے مہم جوئی نہ کی جائے ،پاکستان کو ڈیجیٹل اکنامی، گورننس اور سروس ڈیلیوری کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہوگا ،تاخیر ، رشوت اور لیکج کو روکنے کے لئے سرکاری محکموںکے تمام ڈیٹا بیسز اور سسٹمز کے انضمام کے لیے ای گورنمنٹ سروس پورٹلز کا قیام عمل میں لایا جائے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پاکستان کو ریگولیٹری نظام میں بھی اصلاحات کرنا ہوں گی ، کاروبار کرنے والوں اور سرمایہ کاروں کے لئے و ن ونڈو پالیسی کی بات تو کی جاتی ہے لیکن عملی طور پردیکھا جائے تو اب بھی بہت سی رکاوٹیں اس لئے مانیٹرنگ کے نظام کو سخت کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے خاص طورپرآٹو میشن پرتیزی سے پیشرفت کی جائے ۔