ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ2025، اسلام آباد کے دو دوستوں احتشام مغل اور راجہ ثقلین نے میلہ لوٹ لیا

پیر 14 اپریل 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) اسلام آباد کے دو دوستوں احتشام مغل اور راجہ ثقلین نے ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 کا میلہ لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلیو ورلڈ سٹی کے زیراہتمام منعقدہ دو روزہ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی، چیمپئن شپ میں اسلام آباد کے دو رائیڈرز احتشام مغل نے سنگلز اور راجہ ثقلین نے سیکشن کیٹگریز میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا، احتشام مغل نے سنگل کیٹگری میں میدان مارا جبکہ راجہ ثقلین نے سیکشن کیٹگری میں حریفوں کو پیچھے چھوڑکر ٹائٹلز اپنے نام کیا۔

چیمپئن شپ کے سنگلز ایونٹ میں نوجوان رائیڈر احتشام مغل نے 400 سے زائد گھڑ سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کی جبکہ احتشام مغل کے دوست راجہ ثقلین کی ٹیم نے سیکشن کیٹگری میں 85 ٹیموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :