کشتواڑ، وکیل نے خودکو گولی مار کر خودکشی کر لی

غلام نبی زرگر کی لاش کو مزیدقانونی کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ منتقل کردیا گیا

منگل 15 اپریل 2025 11:30

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں پیر کی شب ایک وکیل نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وکیل کی شناخت ایڈوکیٹ غلام نبی زرگر کے طورپر ہوئی ہے جس نے مبینہ طور پرضلع کے علاقے اخیر آباد میں خود کو گولی مارکر خودکشی کی ۔

(جاری ہے)

وکیل نے خودکشی کیلئے اپنا لائسنس یافتہ پستول استعمال کیا۔ واقعے کے بعد،غلام نبی زرگر کی لاش کو مزیدقانونی کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ منتقل کردیا گیاہے۔دماغی صحت کے ماہرین مقبوضہ علاقے میں خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کی بڑی وجہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، جبری گرفتاریوں اور دوران شب چھاپوں کو قرار دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :