ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز‘ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے شکست دیدی

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین بیٹرز پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹھہر سکیں، پوری ٹیم 126رنز پر آؤٹ ہوگئی

منگل 15 اپریل 2025 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز میں پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے شکست دے کر مسلسل تیسری فتح سمیٹ لی.لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کی. سدرہ امین نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 54 رنز بنائے، منیبہ علی نے 33 رنز اسکور کیی.وکٹ کیپر بیٹر سدرہ نواز نے 23 اور عالیہ ریاض نے 20 رنز بنائے، ٹیم آخری اوور میں 191رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلی میتھیوز، ایفی فلیچر اور کرشمہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین بیٹرز پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹھہر سکیں، پوری ٹیم 126رنز پر آؤٹ ہوگئی۔عالیہ ایلینی نے سب سے زیادہ 22 رنز بنائے، شبیکا گجنبی نے 21 رنز بنا سکیں۔پاکستانی کپتا ن فاطمہ ثنا نے 16رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں، دو،دو کھلاڑیوں کو رامین شمیم اور نشرہ سندھو نے آؤٹ کیا۔ مسلسل تیسری جیت کے ساتھ پاکستان کے ایونٹ میں چھ پوائنٹس ہوگئے ہیں اور ویمن ورلڈکپ تک کوالیفائی کرنیکے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :