بنوں‘ صوبائی وزیر کے پرائیویٹ سیکریٹری کے مکان پر دستی بم حملہ

ایک شخص زخمی ہو گیا‘حملے میں 2 مویشی ہلاک اور ملزمان فرار ہو گئے، پولیس

منگل 15 اپریل 2025 12:15

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)بنوں کے علاقے میرا خیل کے مکان پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق حملے میں 2 مویشی ہلاک اور ملزمان فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر پختون یار خان کے پرائیویٹ سیکریٹری کے مکان پر دستی بم پھینکا گیا تھا۔بعد ازاں پولیس کی نفری نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :