پسرور،پولٹری فارمنگ میں تازہ پانی انتہائی اہمیت کا حامل ہے، شدید گرم موسم میں پانی کی کمی چوزوں کی شرح اموات میں اضافہ کا باعث بن سکتی ہے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرڈاکٹر عقیل سہیل

منگل 15 اپریل 2025 16:38

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) محکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ پسرور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرڈاکٹر عقیل سہیل نے کہا کہ پولٹری فارمنگ میں تازہ پانی انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،شدید گرم موسم میں پانی کی کمی چوزوں کی شرح اموات میں اضافہ، نشو و نما اور پیداوار میں کمی کا باعث بن سکتی ہے ، اس لیے پولٹری فارمرز اور مرغی پال حضرات موسم گرما کے دوران شیڈز میں تاز ہ پانی کا مناسب انتظام رکھیں تاکہ برائلر مرغی کی افزائش نسل میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک نے بتایا کہ خوراک اور پانی دونوں پولٹری فارمنگ کیلئے بے حد اہم ہیں لیکن پانی کی اہمیت خوراک سے بھی کہیں زیادہ ہے کیونکہ خوراک کے بغیر مرغی ایک سے 2ہفتے تک زندہ رہ سکتی ہے لیکن پانی کے بغیرمرغی چند گھنٹے بھی نہیں گزار سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ مرغی کا جسم 60 فیصد پانی پر مشتمل ہوتاہے جبکہ چوزوں کا جسم 80 فیصد پانی کا حامل ہوتاہے اگر پانی کی مقدار 10فیصد بھی کم ہو جائے تو نمکیات کا تناسب بگڑنے سے اس کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولٹری فارمرز کی اکثریت پانی کی اہمیت سے ناواقف ہے اور وہ صرف خوراک و دیگر ضروریات کو اہمیت دیتے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ پانی کی اچھی کوالٹی سے چوزوں کی نشوونما میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔انہوں نے مرغبانی کرنے والوں کو ہدایت کی کہ وہ پانی کی اہمیت کو مد نظر رکھیں تاکہ پولٹری فارمنگ کے بہتر نتائج حاصل برآمد ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :